آل پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے ممبر بننے کے فوائد

 

:آپ اِس ایسوسی ایشن کے ممبر بننے پر درج ذیل فوائد حاصل کرسکتے ہیں

 
 
  • موجودہ فوائد
  • ماہرین کے ذریعہ ٹریننگ ورکشاپ / سیمینار

ایسوسی ایشن اپنے ممبران کے لیئے گاہے بگاہے مختلف ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کرتی رہتی ہے جس کا مقصد ممبران کی  معلومات میں اضافہ کرنا ہوتا ہےاور جس سے ممبران بلامعاوضہ استفادہ حاصل کرسکیں گے۔

  • ڈرگ انفورسمنٹ سرٹیفکیٹ   (D.E.C ) کا اجراء

D.E.C    سرٹیفکیٹ ممبران مقرر کردہ  فیس دے کر ایسوسی ایشن سے ایک مروجّہ طریقہ کار  اور جانچ پڑتال کے عمل سے گذرنے کہ بعد حاصل کر سکتے ہیں۔ اس سرٹیفکیٹ کو حاصل کرنے کے بعد کسٹم حکاّم آپ کی شپمنٹ کو زیادہ سے زیادہ    5  فیصد تک ایگزامن کرتے ہیں جس کی وجہ سے آپ کی شپمنٹ کا کلیئرنس جلد از جلد ہوجاتا ہے جو کہ ایک طرح کی  سہولت ہے
نوٹ:{نئے ممبر مسلسل دو سال ایسویسی ایشن کی ممبر شپ کی مدّت پوری کرنے کے بعد انڈر ٹیکنگ سرٹیفیکیٹ کے لیئے درخواست دے سکتے ہیں}

  •  سرٹیفکیٹ آف اوریجن (Certificate of Origin   )

کئی ایک ممالک خصوصاً U.K   کو آم کی ایکسپورٹ کرنے کیلئے اس سرٹیفکیٹ کی ضرورت ہوتی ہے جس کا اجراء سرکاری ادارے کرتے ہیں جو نہ صرف فیس بلکہ وقت بھی زیادہ لیتے ہیں۔ اب یہ سہولت ممبران ایسوسی ایشن کے آفس سے حاصل کرسکتے ہیں جو کہ نہ صرف نسبتاً کم قیمت بلکہ بے حد قلیل وقت میں اس کا اجراء بھی ہوجاتا ہے۔

  •  بیرونی ممالک نمائش   ــ  ممبران کیلئے خصوصی رعایت

ایسوسی ایشن / TDAP  کے توسطت سے بیرونی ممالک میں نمائش میں حصہ لینے اور مختلف ممالک میں تجارتی وفد کی صورت میں ممبران کے جانے پر متعلقہ ممالک کے لیئے جلد ویزے کے اجراء میں ہر ممکن معاونت اور دیگر اخراجات کی مد میں 60 فیصد تک رعایت فراہم کی جاتی ہے۔

  •  HWT & VHT  پلانٹس کے استعمال پر خصوصی رعایت

ممبران کیلئے  Vapour Heat Treatment (VHT)  اور  Hot Water Treatment Plants (HWT)  پلانٹس  سے استفادہ حاصل کرنے پر خصوصی رعایت دی جاتی ہے۔ تاکہ ایکسپورٹ کو زیادہ سے زیادہ بڑھایا جا سکے۔

  •  ممبران کے مسائل کے حل کیلئے آواز اٹھانا ۔

کسٹم، ایئرپورٹ، اے۔ این ۔ ایف، شپنگ کمپنیز، مختلف ائرلائنز کی جانب سے اگر کسی ممبر کو کوئی شکایت ہوتی ہے تو اس کے ازالے کیلئے ایسوسی ایشن کی جانب سے ہر ممکن کوشش کی جاتی ہے جس میں ان اداروں کے متعلقہ سینئر حکّام سے میٹنگز کرکے مسائل کو حل کیا جاتا ہے۔ اور مسائل کے حل کے لیئے مخلتف فورم بشمول، پریس کانفرنس، پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری  (FPCCI)  ، منسٹری آف کامرس  (MOC)  ، ٹریڈ ڈولپمنٹ اتھارٹی  (TDAP)  ،  PICT  ،  KICT   اور QICT   کے اثر و رسوخ کو استعمال کیا جاتا ہے۔

  •  برآمدکنندگان کے وفود / نئی مارکیٹوں کی تلاش

ایسوسی ایشن TDAP  کے وساطت سے مختلف ممالک میں اپنے برآمدکنندگان کے وفود بھجواتی ہے تاکہ برآمدات کے لیئے نئی مارکیٹوں تک رسائی حاصل کی جا سکے اس سال (2012) میں TDAP  کی توسط سے کویت، ماریشش، لبنان، اور کوریا وغیرہ میں ایسوسی ایشن کی جانب سے مختلف برآمدکنندگان کے تجارتی وفود بھیجنے کا پروگرام شامل ہے۔

  •  بیرون ممالک ممبران کے مسائل کو حل کرنا۔

جن ممالک سے MOU  پر دستخط ہو چکے ہیں اور وہاں برآمد شروع ہوچکی ہے، اگر ممبران کو وہاں پر برآمدات کے سلسلہ میں مسائل پیدا ہوتے ہیں تو ایسوسی ایشن اپنے پلیٹ فارم سے ایسے مسائل کوجلد از جلد نمٹاتی ہے تاکہ ممبران کی مشکلات کافوری ازالہ ہوسکے۔

  •  مختلف ممالک کے سفارتکاروں کی ایسوسی ایشن میں مدعو کرنا

ایسوسی ایشن ممبران کی سہولت اور ان کے تجارتی مسائل کو حل کرنے کے لیئے اور برآمدات کو مزید بڑھانے کے لیئے مختلف ممالک کے سفارت کار کو ایسوسی ایشن کے آفس میں گاہے بگاہے مدعو کرتی رہتی ہے۔

 
 
• آئندہ کے منصوبے
  1. ائرپورٹ پر ممبران کیلئے خصوصی طور پر اسکینر (Scanner) لگانے کی تجویز تاکہ کم سے کم وقت اور کم خرچ میں یہ عمل مکمل ہوجائے (ممبران کیلئے خصوصی رعایت)
  2. ائرپورٹ پر ایسوسی ایشن کیلئے دفتر کا حصول تاکہ ممبران کی تکالیف / مشکلات کا فوری حل ممکن ہو سکے۔
  3. پھل / سبزیوں سے متعلق ماہرین کے ذریعہ ٹریننگ اور ورکشاپ کا انعقاد۔
  4. جاپان / امریکہ کی برآمدات میں ممبران کی خصوصی معاونت اور متعلقہ سرٹیفکیٹس کا اجراء۔
  5. دنیا بھر میں نئی منڈیوں کی تلاش میں ممبران کو معلومات بہم پہنچانا اور ان کی اس سلسلہ میں ہر ممکن معاونت کرنا۔