ایسوسی ایشن کے ممبر بننے کے بارے میں معلومات

 

اگر آپ تازہ فروٹ اور سبزیاں برآمد یا درآمد کرتے ہیں یا اس کے تاجر ہیں تو آپ آل پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ، ایکسورٹرز، امپورٹرز اینڈ مرچنٹس ایسوسی ایشن کے ممبر بن سکتے ہیں اور بیک وقت کئی فوائد حاصل کرسکتے ہیں۔

 

  سوال: ممبرشپ کی فیس کیا ہے؟
جواب: نئے ممبر بننے کے لیئے فیس کا چارٹ درج ذیل ہے:

نئی ممبرشپ کی سالانہ فیس

  • داخلہ فیس

Rs. 30000/-

صرف پہلی بار ممبر بننے پر لاگو ہے

  • سالانہ ممبرشپ فیس

Rs. 25000/-

ایک سال کے لیئے (سالانہ)

کل رقم: Rs. 55000/-

یہ رقم بذریعہ پے آرڈر یا بینک ڈرافٹ ایسوسی ایشن کے دفتر میں جمع کرائی جائے گی اور پے آڈر ڈرافٹ بنام All Pakistan Fruit & Vegetable Exporters, Importers & Merchants Association  کے ہوگا۔

 

سوال : نئی ممبرشپ کے لیئے کن دستاویزات کی ضرورت ہوگی؟
جواب: نئی ممبرشپ اپلائی کرتے وقت درج ذیل دستاویزات کی ضرورت ہوگی۔

    • آپ کی کمپنی کے لیٹر ہیڈ پر ایک درخواست بنام سکریٹری جنرل آل پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹل، ایکسپورٹرز، امپورٹرز اینڈ مرچنٹس ایسوسی ایشن جس میں ممبر بننے کے لیئے درخواست کی گئی ہو۔
    • مکمل پُر کیا ہوا ممبرشپ درخواست فارم (Membership Application Form ) درخواست فارم ڈائون لوڈ کرنے کےلیئے یہاں کلک کریں۔
    • PFVA Profile فارم کو اپنی کمپنی کے لیٹر ہیڈ پر Fill کرکے Proprietor کے دستخط اور کمپنی کی Stamp لگا کر Membership Applicationکے ساتھ جمع کراءیں۔ (Profile of Exporter یہاں کلک کرکے Download کریں۔ )

    • کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ (کاپی)       ــ 1 عدد
    • NTN سرٹیفکیٹ (کاپی)     ــ 1 عدد
    • سیلز ٹیکس    رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (کاپی)      ــ 1 عدد
    • پاسپورٹ سائز فوٹو گراف (Director(s) یا اُن کا مجاز نمائندہ)        ــ 3 عدد
    • بینک سرٹیفکیٹ جس میں بتلایا گیا ہو کہ امیدوار (applicant ) نے فروٹ اور سبزیاں برآمد کی ہیں (اصلی نقل)   ــ 1 عدد
    • کسی چیمبر یا ایسوسی ایشن کی ممبرشپ (کاپی)      ــ 1 عدد
    • بینک ڈرافٹ یا پے آڈرمبلغ -/55000 روپے کا ایسوس ایشن کے نام
    • تازہ ترین انکم ٹیکس ریٹرن (کاپی)          ــ 1 عدد
    • دو سال کی برآمد کرنے کا ثبوت(ائر وے بل / بل آف لینڈنگ اور ای-فارمز کی کاپی)